پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوں کے خلاف کارروائی

گزشتہ ہفتہ میں 146 اڈے سیل کر دیے،اب تک 14,700سے زائدعطائیوں کے کاروبار بند

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کیس دوران گزشتہ ہفتہ میں146عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے ۔تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے لاہور،گجرانوالہ،ساہیوال اور اوکاڑہ میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی ۔ٹیموں نے 445علاج گاہوںپرچھاپے مارے اوران میں سے 146عطائیوں کے کاروبار بند کردیے۔

اعدادوشمار کے مطابق167عطائیوںنے عطائیت ترک کر کے دوسرے کاروبار شروع کردیے ہیں ۔بند کیے گئے اڈوں میں گجرانوالہ کی58،ساہیوال اوراوکاڑہ ہر ایک کے 36 اور لاہور کی16 شامل ہیں۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی تعمیل میںاپریل 17سے اب تک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نی14,700سے زائد علاج گاہوں پر چھاپے مارکر4,716عطائیوں کے کاروباربندکردیے ہیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ نی2,944علاج گاہوں پر چھاپے مارے اورپنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ2010ء کے تحت1,400سے زائدعطائیوں کے اڈے سیل کیے ہیں ۔دونوں نے 17,666 علاج گاہو ں کی چیکنگ کی اور6,100سے زائدعطائیوں کے اڈے بند کیے ۔علاوہ ازیں کمیشن کو 2,900سے زائدڈی سیلنگ کی درخواستیں بھی موصول ہوچکی ہیں۔مزید برآں جولائی 2015ء سے اب تک پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن 14,700سے زائد عطائیوں کے اڈے سیل کر چکاہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں