�لائی کو عمران خان اور شریف برادران کی سیاست کو عوامی ووٹوں کی طاقت سے دفن کر دیں گے : اشرف بھٹی

تیر چلے گا اور بلے کو بھی توڑ دے گا اور شیر کو بھی زخمی کردے گا اور ہر پولنگ سٹیشن سے اب تیر کی کامیابی کی صدائیں بلند ہوں گی

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ 25جولائی کو مفاد پرستوں کے سردار اور ملکی سیاسی لوٹا انڈسڑی کے سرپرست عمران خان اور شریف برادران کی سیاست کو عوامی ووٹوں کی طاقت سے دفن کردیں گے اس روز تیر چلے گا اور بلے کو بھی توڑ دے گا اور شیر کو بھی زخمی کردے گا اور ہر پولنگ سٹیشن سے اب تیر کی کامیابی کی صدائیں بلند ہوں گی ۔

وہ پیپلز پارٹی کے راہنمائوں کی انتخابی مہم سے خطاب کررہے تھے ۔محمدا شرف بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ عوام کسی بھی قیت پر چوروں اورلٹیروں کو قبول کرنے کو تیارنہیں شریف برادران کے کرپشن کے چرچے پاکستان کے بچے بچے کی زبا ن پر ہیں جبکہ تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر ملک بھر میں لوٹوں کو اکھٹا کرکے ان لوٹوں کا جو مینا بازار لگایا ہے وہ بھی سب کے سامنے ہے عمران خان کی نامہ نہاد دیانت داری کی سیاست کا جنازہ ان سیاسی لوٹوں نے نکال دیا ہے پیپلز پارٹی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 25جولائی کو پیپلز پارٹی پورے ملک سے کلین سوئپ کر ے گی عوام بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں اس لئے اب وہ کسی بھی قیمت پر نواز شریف اور شہباز شریف کے نامزد کردہ لوگوں کو ووت نہیں دیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں