شہباز شریف کے پنجاب نگران حکومت پر الزامات ،کابینہ کا آج اہم اجلاس ہوگا

اتوار 22 جولائی 2018 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2018ء) پنجاب نگران حکومت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے الزامات کا جائزہ لینے کیلئے آج(پیر کو)9بجے کابینہ کا اجلاس ہوگا تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے پنجاب کی نگران حکومت پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ صوبائی نگران حکومت ایک سیاسی جماعت کی حمایت اور تعاؤن فراہم کررہی ہے جس کے بعد نگران حکومت نے شہباز شریف کے الزام کا جائزہ لینے کیلئے کل 23جولائی بروز پیر کو 9بجے نگران کابینہ کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں اس کیلئے علاوہ اجلاس میں الیکشن کمیشن کے ضابط اخلاق کرنے والی جماعتوں کے خلاف سخت فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ 2018الیکشن کے انتظامات سمیت پنجاب کی کمپنیوں میں غیر قانونی تعیناتیوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں