پورے ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ،شاہ زید خان

اتوار 22 جولائی 2018 20:40

لاہور۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ایم شاہ زید خان نے این اے 129میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پورے ملک میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے ، 25جولائی کو قوم کرپٹ سیاستدانوں کو مسترد کرے گی ، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو ملک کو مسائل سے نکا ل سکتی ہے ، عمران خان کی زندگی ایک کھلی کتاب کی طرح ہے یہی وہ واحد سیاسی لیڈر ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے ، پاکستان کو لوٹنے والے آج ایک دفعہ پھر میدان میں نکلے ہوئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم اگر پاکستان کو باعزت مقام پردیکھنا ہے تو ہمیں اپنی سوچ بدلنی ہو گی اور 25جولائی کو بلے پر مہر لگانا ہو گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں