پی ٹی آئی کے سابق جنرل سیکرٹری فاروق ملک کااختلافات بھلاکر تحریک انصاف انصاف گروپ ختم کرنے کا اعلان

اتوار 22 جولائی 2018 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری پنجاب اور تحریک انصاف انصاف گروپ کے سربراہ فاروق ملک نے اختلافات بھلاکر تحریک انصاف انصاف گروپ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سابق جنرل سیکرٹری پنجاب اور تحریک انصاف انصاف گروپ کے سربراہ فاروق ملک نے بہاولپور ایئرپورٹ پر عمران خان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تحریک انصاف کے جہانگیر ترین ،نعیم الحق سمیت دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔عمران خان نے کہا کہ فاروق ملک ان کا 22سالہ پرانا ساتھی ہے۔فاروق ملک کی تحریک انصاف کے لیے بڑی قربانیاں ہے۔عمران خان نے فاروق ملک سے ان کے چھوٹے بھائی طارق ملک کی خیریت بھی دریافت کی۔ سمیع اللہ چوہدری نے عمران خان کو بتایا فاروق ملک تحریک انصاف کے لیے کامیابی کے لئے بڑی محنت کر رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں