بھارتی حکام نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالے 15 سالہ نوجوان کو پاکستان کے حوالے کردیا

اشفاق علی بھمبر آزاد کشمیر کا رہائشی ،2017ء میں والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہوکر گھر سے نکلا ،غلطی سے بارڈر کراس کرگیا تھا

پیر 23 جولائی 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) بھارتی حکام نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 15 سالہ نوجوان کو پاکستان کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 15 سالہ اشفاق علی بھمبر آزاد کشمیر کا رہائشی ہے جو 5مئی 2017ء میں اپنے والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ہوکر گھر سے نکلا اور غلطی سے بارڈر کراس کرگیا تھا، اشفاق علی کو سینٹرل جیل امرتسرمیں رکھا گیا جہاں سے رہائی کے بعد اسے واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔

اشفاق علی کی رہائی میں پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے اہم کردارادا کیا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے ہائی کمیشن متعدد بار اس بات کا اعادہ کرچکے ہیں کہ پاکستا ن اوربھارت کی جیلوں میں قید خواتین ، 70سال سے زائدعمر کے بزرگوں ، بچوں اور ذہنی معذور قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، اشفاق علی کی رہائی بھی انہیں کوششوں کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں