پولنگ ڈے پر بجلی بلا تعطل فراہم کی جائے گی‘وزرارت توانائی

پیر 23 جولائی 2018 14:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) وزارت توانائی کی جانب سے کل ( بدھ ) عام انتخابات کے موقع پر بجلی بلا تعطل فراہم کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

وزرارت توانائی کے مطابق 25 جولائی کو پولنگ کے عمل میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے اسلام آباد اور لاہور میں 2کنٹرول سنٹر کام کریں گے، کنٹرول سنٹرز ایڈیشنل سیکرٹریز توانائی کی سربراہی میں ہوں گے۔وزارت توانائی کے مطابق بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، پولنگ کے روز انڈسٹری کو بجلی فراہمی بند رہے گی، سسٹم اوور لوڈ ہونے سے بچانے کے لئے صنعت کو بند رکھا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں