سیکریٹری قانون پنجاب نجم الحسن نجمی نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا

سپریم کورٹ کا مصالحتی قانون پر عملدرآمد اور منظوری نہ ہونے پراظہار برہمی ،ہائیکورٹ کی بھجوائی گئی تجاویز طلب کرلیں

پیر 23 جولائی 2018 18:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) سیکریٹری قانون پنجاب نجم الحسن نجمی نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، سپریم کورٹ نے مصالحتی قانون پر عملدرآمد اور منظوری نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز بھی طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سیکرٹری قانون پنجاب کی تعیناتی کے خلاف ظفر اقبال کلانوری درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سیکرٹری قانون نجم الحسن نجمی 9 سال سے کنٹریکٹ پر تعینات ہیں، انہوں نے مصالحتی قانون کا مسودہ اور دیگر قوانین روک رکھے ہیں، انکی تعیناتی غیر قانونی ہے ،عدالت اسے کالعدم قرارے ۔عدالت نے مصالحتی قانون پر عملدرآمد اور منظوری نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ہائیکورٹ کی جانب سے بھجوائی گئی تجاویز بھی طلب کرلیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے نجم الحسن نجمی کا استعفی عدالت میں پیش کر دیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں