ْ صحافی کالونی کے بی اور ایف بلاک کے معاملا ت کے حل کیلئے وزیر اطلاعات کی زیر صدارت اجلاس

پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن پریس کلب کی مشاورت سے امور طے کرے ، احمد وقاص ریاض

پیر 23 جولائی 2018 22:44

لاہور۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن لاہور کے ایف اور بی بلاک کے معاملات کے حل کیلئے وزیر اطلاعات پنجاب احمد وقاص ریاض کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے ہدایت کی کہ بی بلاک کے باقی ماندہ متاثرین کو ایڈجسٹ کرنے کیلئے مرحلہ وار کام شروع کیا جائے اور خالی پلاٹوں سمیت دیگر ممکنہ حل پر عمل کیا جائے ۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے قرعہ اندازی کے مطابق ایف بلاک کے تمام الاٹیز میں الاٹمنٹ لیٹر کی تقسیم بھی بلا تاخیر کرنے کی ہدایت کی ، صوبائی وزیر نے صحافی کالونی میں کمرشل ایریا اورایف بلاک میں ترقیاتی کاموں کے التوا پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تیزی سے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ،احمد وقاص ریاض نے کہا کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے محکمہ اطلاعات کی طرف سے کسی قسم کا التوا نہیں ہونا چاہیے اورتمام امورکو قواعدو ضوابط کے مطابق کسی تاخیر کے بغیر حل ہونا چاہیے ،صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ لاہور کے علاوہ ملتان،بہاولپور ،گجرانوالہ میں صحافی کالونیوں کی تشکیل کے حوالے سے کارروائیوں کو تیز ہونا چاہیے ،سیکرٹری اطلاعات پنجاب بلال احمد بٹ ،ڈی جی پی آر نبیلہ غضنفر اور سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد بھی اجلاس میں موجود تھے جبکہ جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے نئے تعینات ہونے والے ایم ڈی عشرت اللہ نیازی اور کرنل (ر)اطہر نے صحافی کالونی کے ایڈمنسٹریٹو اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی،سیکرٹری لاہور پریس کلب عبدالمجید ساجد نے نشاندہی کردہ صحافی کالونی کے امور پر احکاما ت جاری کرنے پر وزیر اطلاعات پنجاب احمد وقاص ریاض کا شکریہ ادا کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں