انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں اِن ڈور اور آئوٹ ڈور سر ویلنس کو تیز کریں، ڈی سی لاہور

پیر 23 جولائی 2018 22:47

لاہور۔23جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے ، انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں اِن ڈور اور آئوٹ ڈور سر ویلنس کو تیز کریں، انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ڈی اوز ہیلتھ فیلڈ میں ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کریں، انسداد ڈینگی کے حوالے سے انتظامات نہ کرنے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائیں اور ہاٹ سپاٹس پر خصوصی توجہ دی جائے، انہوں نے کہا کہ قبرستانوں، کباڑخانوں اور ٹائر شاپس کی خصوصی سرویلنس کی جائے، ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحقنے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے ارد گرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں