پنجاب بھرمیں774ٹریفک حادثات میں04 افراد جاںبحق853زخمی

بدھ 1 اگست 2018 19:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی853مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں508افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں341افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات04افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔ ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 367ڈرائیوز،19کم عمرڈرائیورز379مسافراور107پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ212ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت210متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد82حادثات میں91متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 61حادثات میں69متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل853متاثرین میں700مرد اور153خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں133فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور480افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ1240زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں638موٹر سائیکلز،105آٹو رکشے،64موٹر کاریں،30وین11مسافربسیں،22ٹرک اور91دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں