لاہور ہائیکورٹ میں کیر ٹیکر اور نائب قاصدوں کی آسامیوں پر بھرتی کا آغاز

جسٹس انوارلحق کا امتحانی مراکز کا دورہ اور انٹرویوزپینل کے ممبران کو میرٹ پر رزلٹ مرتب کرنے کی ہدایت

بدھ 1 اگست 2018 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) لاہور ہائی کورٹ میں کیر ٹیکرز اور نائب قاصدوں کی خالی آسامیوں پر بھرتی کا آغاز ہوگیا ۔ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کی نگرانی میں ایڈیشنل رجسٹرارز اور ڈپٹی رجسٹرارز پر مشتمل پینلز پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں امیدواروں کے ابتدائی انٹرویو کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

جسٹس انوارالحق نے بھرتی عمل کا جائزہ لینے کیلئے انٹرویو مراکز کا دورہ کیا اور انٹرویو پینلز کے ممبران کو ہدایت کی کہ وہ میرٹ پرعبوری رزلٹ مرتب کریں۔

انہوں نے مختلف مراکز پر موجود امیدواروں کو یقین دلایا کہ یہ بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ انٹرویو پینل کے ممبران امیدواروں کے عبوری انٹرویو لے رہے ہیںاور اس مرحلہ میں پاس ہونے والے امیدواروں کے فائنل انٹرویو لاہور ہائی کورٹ کے فاضل ججز پر مشتمل پینل کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں