اقلیتی رہنمائوں کا بابا گورونانک دیو جی کے جائے مدفن گورو دوارہ سری کرتار پور صاحب نارووال ،گور دوارہ بابے دی بیری سیالکوٹ کا دورہ

بدھ 1 اگست 2018 19:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) اقلیتی رہنمائوں ہیومن رائٹس کے نمائندوں اور مختلف سماجی و مذہبی افراد و دانشور اور کالم نگاروں پر مشتمل وفد کی سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گورونانک دیو جی کے جائے مدفن گورو دوارہ سری کرتار پور صاحب نارووال اور گور دوارہ بابے دی بیری سیالکوٹ کا دورہ کیا ۔بورڈ کے میڈیا ترجمان عامر حسین ہاشمی ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر سیدہ سمیرا رضوی ،ملک ایاز حسین ،شاہ زیب کاظمی بھی ہمراہ تھے ،وفد کو گورو دواروںمیں جاری ترقیاتی کاموں اور سیکورٹی سمیت اقلیتوں کو دی جانے والی مراعات و سہولیات بارے مکمل بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ وفاقی حکومت کی ہدایا ت پر چیئرمین و سیکرٹری بورڈ سکھوں اور ہندئوں کی خدمات اور مذہبی مقامات سمیت انکی املاک کو محفوظ بنانے کے لیے سرگرم ہیں اور ناجائز قابضین سے بورڈ کی اراضی و جائیدادیں واگزار کروانے کے لیے قانونی اقدامات جاری ہیں ،ٹرسٹ بورڈ کے سیکرٹری طارق وزیر کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے لیے پاکستان کسی جنت سے کم نہیں ،جو تحفظ و مراعات انہیں یہاں حاصل ہیں وہ کہیں اور نہیں ،ان کا کہنا ہے کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کا ہما ر ے انتظامات پر خوش ہونا باعث فخر ہے ۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کی نیک نامی میں اضافہ ہو رہا ہے ٹرسٹ بورڈ کے افسران اقلیتوں کی خدمت کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقہ سے انجام دے رہے ہیں۔وفدنے گورو دوارہ کی تزئین و آرائش اور سکھوں کے لیے بہترین اقدامات کو خوب الفاظ میں سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں