اقبال ٹائون پولیس کی کارروائی ،چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم فریاد مسیح گرفتار

بدھ 1 اگست 2018 19:38

لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) اقبال ٹائو ن انویسٹی گیشن پولیس نے چھاپہ مار کر چوری کی متعدد وارداتوںمیں ملوث ملزم فریاد مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے مال مسروقہ کی برآمدگی کیلئے ریمانڈ حاصل کر لیا، تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون بلال ظفر نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوںکے خلاف کریک ڈائون کے حوالے سے تمام سرکل افسران کو روزانہ کی بنیاد پر شہر میں کریک ڈائون کا حکم دیا جس پرڈی ایس پی اقبال ٹائون محمد ابراہیم نے انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹائون محمد زبیر کی سربراہی میں خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دے کرچوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم فریاد مسیح کی گرفتاری کی ہدایت کی، انچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹائون محمد زبیر نے خصوصی پولیس ٹیم کے ہمراہ چھاپہ مار کرملزم فریاد مسیح کو گرفتار کر لیا،ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹائون بلال ظفر نے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم فریاد مسیح کی گرفتاری پرانچارج انویسٹی گیشن اقبال ٹائون محمد زبیر اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں