2 کلومیٹرطویل ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر مکمل

این ٹی ڈی سی نے اینگرو کول پاور پلانٹ کو قومی گرڈ سے منسلک کردیا

بدھ 1 اگست 2018 19:55

2 کلومیٹرطویل ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر مکمل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے 282 کلو میٹر طویل 500کے وی ڈبل سرکٹ کواڈ بنڈل ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر مکمل کرلی۔ یہ ٹرانسمیشن لائن صوبہ سندھ میں تھرپارکر کے علاقے میں اینگرو پاور پلانٹ سے لے کر جامشورو تک تعمیر کی گئی ہے۔ گزشتہ روز (31جولائی 2018) اسے کامیابی سے ٹیسٹ کرکے انرجائز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان این ٹی ڈی سی نے منصوبے پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس ٹرانسمیشن لائن سے اینگر تھر کول پاور پلانٹ سے 660 میگاواٹ بجلی ترسیل کرکے قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔ انہوں نے کہا تھر جو توانائی کے حوالے سے پاکستان کا مستقبل تصور کیا جاتا ہے اسے قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔ پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوارقومی گرڈ کے ذریعے سندھ کے دور دراز علاقوں کو بھی مہیا کی جائے گی۔منیجنگ ڈائریکٹر اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (ایسٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ) نے این ٹی ڈی سی انجینئرز، عملے ، کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹرز کی سخت محنت اور کاوشوں کو سراہا جس کی بدولت یہ اہم منصوبہ پایہ تکمیل کوپہنچا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں