ریل مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں ‘آفتاب اکبر

ریلوے میں 450 مختلف کیٹیگریز کام کررہی ہیں جن کے مسائل حل کرنے کیلئے بے شمار قانونی پچیدگیاں اور انتظامی امور درپیش ہیں

بدھ 1 اگست 2018 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2018ء) ریل مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پوری کوشش کررہے ہیں جس کیلئے ایک مکمل میکانیزم کی ضرورت ہے،ریلوے میں 450 مختلف کیٹیگریز کام کررہی ہیں جن کے مسائل حل کرنے کیلئے بے شمار قانونی پچیدگیاں اور انتظامی امور درپیش ہیں،ان سب معاملات کے باوجود مسائل کے حل کیلئے 70 فیصد کام ہو چکا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلوے محمد آفتاب اکبر نے ان خیالات کا اظہار متحدہ ریل مزدور اتحاد کے زیر اہتمام رائیونڈ ریلوے ا سٹیشن پر گینگ مین کانفرنس میں کیا۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان ریلوے محمد سفیان سرفراز ڈوگر اور چیف پرسانل آفیسر چوہدری بلال سرور نے بھی اپنے خطاب میں ریل مزدوروں کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنی کوششوں کا یقین دلایااور کہا کہ تین ماہ کے اندر مزدوروںکے مسائل کے حل کے متعلق اہم اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریلوے لاہور ڈویژن کے افسران اور بڑی تعداد میں ریلوے اہلکار بھی موجود تھے۔ بعد ازاں متحدہ ریل مزدور اتحاد قائدیں نے بھی مزدوروں سے خطاب کیا اور اپنے مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھے۔ قائد مزدور اتحاد محمد سرفراز اور عناعت علی گجر مرکزی صدر نے ریلوے میں گینگ مین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کی اپ گریڈشن اور گیٹ مینوں کو ٹیکنیکل الاونس دینے کے مطالبات انتظامیہ کے سامنے رکھے۔

علاوہ ازیں ریل مزدور اتحاد کی طرف سے وزیراعظم پیکج کے تحت ریلوے ملازمین کے یتیم بچوں کو نوکری اور عارضی ملازمین کو کنفرم کرنے جیسے مطالبات پر سی ای او کی طرف سے مثبت اقدامات کرنے کا یقین دلایا گیا۔ تقریب کے اختتام پر سی ای او، ڈی ایس اور سی پی او مزدوروں میں گھل مل گئے جس پر ریل مزدوروں نے شکریہ ادا کیا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں