سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لیے لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن

بدھ 1 اگست 2018 21:29

لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوار الحق کی ہدایت پر اے سی ( ماڈل ٹائون) نے ہلوکے اور ڈھلوکلاں میں سرکاری اراضی واگزار کروانے کے لیے لینڈ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

اے سی (ماڈل ٹائون) نے کارروائی کرتے ہوئے 12کنال سرکاری اراضی واگزار کروائی اور سرکاری اراضی پر قائم پختہ تعمیرات کو کو مسمارکر دیا گیا ہے ۔اے سی ( ماڈل ٹائون) کی زیر نگرانی پولیس ، ریونیواور یگر محکموں کے ملازمین نے آپریشن میں حصّہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں