عمران خا ن وزیر اعظم بن کر اپنی بہتر ین ٹیم سامنے لائیں گے ، ڈاکٹر سیمی بخاری

بدھ 1 اگست 2018 21:32

لاہور۔یکم اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2018ء) پاکستا ن تحر یک انصاف خو اتین کی مخصو ص نشست ایم این اے کی اُمیدوار ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہاہے کہ حلقہ این ای131کی عوام نے لاہور سے عمران خا ن کو کا میا ب کر وا کر سعد رفیق کو کلین بو لڈ کر دیا ہے اور ثابت کردیا ہے کہ لاہور اب تحریک انصاف کا قلعہ ہے ‘نئے پاکستا ن کی طر ح حلقہ NA-131میںبھی تبد یلی نظرآئے گی ۔

بدھ کے روز ڈاکٹر سیمی بخا ری نے کما ہا ں گا ؤںمیں عمران خان کی جیت کی خو شی میںخو اتین کارکنا ن میں مٹھا ئی تقسیم کی اور علا قے کی مستحق خواتین میں سلا ئی مشینیں بھی تقسیم کیں ۔ خو اتین سے خطا ب کر تے ہوئے ڈاکٹر سیمی بخاری نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کی ملک بھر سے کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کر تے ہیں ‘ عمران خا ن کی 22سالہ جد وجہد اور محنت رنگ لے آئی ہے ،عوام اور ووٹ کی طاقت نے تحریک انصاف کو ملک کی سب بڑی اور مقبو ل ترین سے سیا سی جماعت بنا دیا ہے ‘ تحریک انصاف پنجا ب ‘سندھ‘ خیبر پختو نواہ اور بلو چستا ن سمیت کر وڑوںعوام کے دلو ں کی دھڑکن بن چکی ہے اور عمران خا ن ہر دلعز یز لیڈ ر ہیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک سے کرپشن ‘ لا قانو نیت اور ملک کو درپیش بحرانو ں کے مسا ئل سے نکالنے کی بھر پور صلا حیت رکھتی ہے‘ عمران خا ن وزیر اعظم بن کر اپنی بہتر ین ٹیم سامنے لائیں گے جو ملک اور عوام کی خدمت کر ے گی۔ اس موقع پر ثروت گو ہر ‘ میڈ یم طلعت‘ مسز تسنیم ‘ مقد سہ ایاز‘ افروز انوار‘ علی رضا ہاشمی ‘ رضا میو ‘ حمید ہ بی بی ‘ سکینہ‘شاہزیب سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں