معاشی مسائل کے حل کیلئے اکنامک کونسل اوربزنس ایڈوائزری کونسل قائم کی جائیگی‘ اسد عمر

انتہائی خراب معاشی صورتحال آئی ایم ایف سے رجوع سمیت دوسرے تمام پہلوئوں پرغور کرنے کاتقاضہ کرتی ہے‘ متوقع وزیر خزانہ

جمعرات 2 اگست 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) متوقع وفاقی وزیرخزانہ ا سدعمرنے کہاہے کہ تحریک انصاف نے ملک کو درپیش معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ایک جامع منصوبہ تیار کیاہے،ملک کے معاشی مسائل کے حل کیلئے ایک اکنامک کونسل اورایک بزنس ایڈوائزری کونسل قائم کی جائے گی ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال انتہائی خراب ہے جوعالمی مالیاتی فنڈ سے رجوع کرنے سمیت دوسرے تمام پہلوئوں پرغور کرنے کاتقاضہ کرتی ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ہم اپنے دوراقتدار میں ایسی پالیسیاں وضع کریں گے جس سے پاکستان مستقبل میں آئی ایم ایف کے دروازہ پر دستک دینے سے گریز کرے گا۔اسدعمرنے قومی سلامتی کے امور پرسمجھوتہ نہ کرنے کے سلسلے میں اپنی جماعت کے عزم کااعادہ کیا۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ اگر ریاستی ادارے مستحکم ہوں توگردشی قرضوں میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔متوقع وزیرخزانہ نے کہاکہ معیشت میں حکومت کاکردارایک سہولت کارکاہے اورمعیشت کی بحالی اورترقی کیلئے نجی شعبے کااہم کردار ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں