جب تک لوگوں کو اپنے مینڈیٹ کے چوری ہونے کا خوف رہے گا تب تک انکا جمہوریت پر یقین پختہ نہیں ہوگا ‘عزیز الرحمن چن

مشکلات ،دھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی کی مقبولیت 2018 کے انتخابات میں بہتر ہوئی ،شفاف انتخابات ہوں تو انتخابی نتائج مختلف ہونگے

جمعرات 2 اگست 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ مشکلات اور دھاندلی کے باوجود پیپلز پارٹی کی مقبولیت 2018 کے انتخابات میں بہتر ہوئی ہے اگر شفاف انتخابات ہوں تو پیپلز پارٹی کے انتخابی نتائج مختلف ہوں گے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے جمہوریت کیلئے طویل جدوجہد کی ہے اور بے شمار قربانیاں دی ہیں، جمہوری نظام کیلئے سابق ویراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے پھانسی کے پھندے کو چوما مگر اس وقت کے فوجی ڈکٹیٹر ضیاء الحق کے آگے سر نہیں جھکایا، سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی جمہوریت بحالی کیلئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیاہے ۔

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کے انعقاد کے ذریعے ہی لوگوں کا جمہوریت پر یقین مضبوط کیا جاسکتا ہے، جب تک لوگوں کو اپنے مینڈیٹ کے چوری ہونے کا خوف رہے گا تب تک ان کا جمہوریت پر یقین پختہ نہیں ہوگا یہ ہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی صاف اور شفاف انتخابات پر زور دیتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں