عوام نے نئے پاکستان کی بنیاد ووٹ کی طاقت سے رکھ دی ،تعمیر اب عمران خان اپنی صلاحیتوں سے کرینگے‘یاسمین راشد

ملک کے وسائل کیلئے باریاں بانٹنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے اب صرف انصاف کا بول بالا ہو گا ،عوام کو انکے حقوق دہلیز پر ملیں گے

جمعرات 2 اگست 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام نے نئے پاکستان کی بنیاد اپنے ووٹ کی طاقت سے رکھ دی ہے جس کی تعمیر اب عمران خان اپنی صلاحیتوں سے کریںگے اور پاکستانی عوام کو ان کی منزلوں تک پہنچائیں گے ،تحریک انصاف کی جیت پوری قوم کی جیت ہے ،عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے یہ ثابت کیا ہے کہ عمران خان ایک با صلاحیت اور ایماندار لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کے تمام مراحل کو عبور کرے گا ،پاکستان حاصل کرنے کے مقاصد پورے ہونگے ملک کے وسائل کیلئے باریاں بانٹنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے اب صرف انصاف کا بول بالا ہو گا اور عوام کو ان کے حقوق دہلیز پر ملیں گے ۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننا قوم کے لیے خوش نصیبی ہے ہماری قوم غلامی کی زندگی سے آزاد ہو جائیگی اور ملک کے اندر خوشحالی ہو گی پاکستان کے پاسپورٹ کی عزٹ بحال ہو گی عوام نے چور لٹیروں سے نجات حاصل کر کے اپنی نسلوں کو محفوظ کر لیا ہے اور ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف گامزن کر دیا ہے عمران خان عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے قوم کی امیدوں پر پورا اترے گے۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان کو وزیراعظم بننے سے اب کوئی نہیں روک سکتاعمران خان کا وزیراعظم بنناپاکستان کے لئے خوش آئند ہے اب صرف دو نہیں ایک پاکستان ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے تحریک انصاف پر اعتماد کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ عوام نااہل حکمرانوں کے بوسیدہ نظام سے جان چھوڑانا چاہتی ہے عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دے کر ملک کو بچایا ہے عمران خان عوام کو کبھی مایوس نہیں کرے گے اور ان کی امیدوں پر پورا اترے گی( ن) لیگ والوں کا ہارنے کے بعد دھاندلی کا شور مچانا وطیرہ جب ان کے حق میں فیصلے آتے ہیں تو سب اچھا لگتا ہے یہ فیصلہ عوام نے کیا ہے جس کو عوام نے تسلیم کرتی ہے اب ایک نیا پاکستان بنے گا جس میں چور لٹیروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہو گی اور عوام آزادی کی زندگی بسر کرے گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں