پی پی 118 اورپی پی191 کے امیدواروں نے انتخابی نتائج کو چیلنج کر دیا

جمعرات 2 اگست 2018 22:50

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) ناکام امیدواروں کی جانب سے دوبارہ گنتی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کرنے کا سلسلسہ جاری ہے، پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تحریک انصاف کے ناکام امیدوار اسد زمان اور پی پی ایک سو اکانوے پاکپتن سے فاروق احمد مانیکا نے بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

(جاری ہے)

پی پی 118ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تحریک انصاف کے امیدوار اسد زمان نے انتخابی نتائج لاہور ہائیکورٹ میں چیلنچ کئے،ناکام امیدواراسد زمان نے موقف اختیار کیا کہ پی پی 118 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے محض 483 وٹوں سے شکست ہوئی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ حلقے سے مسترد شدہ وٹوں کی تعداد 4 ہزار 439 ہے، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ریٹرنگ افسر کو مسترد شدہ وٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دے،دوسری جانب ایک سو ستائیس ووٹوں سے شکست کھانے والے امیدوار فاروق احمد مانیکا نے پی پی 191 پاکپتن کے انتخابی نتائج کو بھی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اس حلقے کی دوبارہ گنتی کرانے کے احکامات صادر کرے اورعدالتی فیصلہ آنے تک الیکشن کمیشن کو حتمی نتائج جاری کرنے سے روکنے کا بھی حکم دے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں