عمران خان کے آنے سے خاندانی سیاست کا سورج غروب ہوگیا ، ثوبیہ کمال

جمعرات 2 اگست 2018 23:25

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما و قومی اسمبلی میں نامز د ایم این اے ثوبیہ کمال نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی کامیابی حق اور سچ کی فتح ہے ، ، عمران خان کے آنے سے خاندانی سیاست کا سورج غروب ہوگیا ہے،اب ملک صحیح معنوں میں ترقی کرے گا،عمران خان کی جیت سچ کی فتح ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا،سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت بڑھے گی،ادارے مضبوط ہوں گے،عمران خان کی پالیسیوں سے ملک قرض کے بوجھ سے باہر آئے گا،جمہوریت صحیح معنوں میں آزاد ہوگی،عمران خان ملک کے مثالی وزیر اعظم ثابت ہوں گے، روشن پاکستان کی تکمیل کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ انتخابی نتائج سے جمہوریت دشمن عناصراور بھارتی لابی کو پریشانی ہوئی ہے۔ اب پی ٹی آئی کرپشن کے خاتمے اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اقدامات کرکے قوم کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ، مہنگائی، بیروزگاری اور دہشت گردی سے نجات دلانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں