عمران خان کے ویژن کے مطابق صاف ستھری عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے دن رات کام کیا جائیگا، شنیلاروت

جمعرات 2 اگست 2018 23:28

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شنیلاروت نیکہاہے کہ عوام نے جس بھاری اکثریت کیساتھ پی ٹی آئی کو کامیاب کروایا ہے وہ عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا مظہر اور ملک میں تبدیلی کے آغاز کی بنیاد ہے عمران خان کے ویژن کے مطابق صاف ستھری عوامی خدمت کی سیاست کو فروغ دینے کیلئے دن رات کام کیا جائیگا کسی کیساتھ کوئی زیادتی،ناانصافی،غنڈہ گردی،بدمعاشی برداشت نہیں کی جائیگی ،عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔

(جاری ہے)

کرپشن اورکمیشن مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے بھی ٹیم ورک کیساتھ کام کیا جائیگا ۔ انہو ں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کا بیان مضحکہ خیز ہے ،کپتان کی کامیا بی سے سب خا ئف ہیں ،پار لیمانی ایوانو ں کوبا پ دا دا کی جا گیر سمجھنے والے ساز شی بے نقا ب ہو چکے ہیں ،انہو ں نے مزید کہاکہ ادارو ں پر تنقید کر نے والے نشا ن عبر ت بن چکے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں