نگراں صوبائی وزیرسوشل ویلفیئر کا صنعت زار اور ماڈل چلڈرن ہوم گوجرانوالہ کا دورہ

جمعرات 2 اگست 2018 23:28

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) صوبا ئی وزیر سوشل ویلفیئر وبیت المال ‘ پاپولیشن ویلفیئر و انسانی حقوق فیصل مشتاق چودھری کا صنعت زار اور ماڈل چلڈرن ہوم گوجرانوالہ کا دورہ۔صنعت زار گوجرانوالہ کا تفصیلی دورہ کرتے ہو ئے صوبائی وزیر نے کہاکہ کہ ہمارے معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کا ہنر مند اور زیادہ سے زیادہ قابل ہونا بہت ضروری ہے تعلیمی فروغ کے ذریعے ہی مردو خواتین کی زندگی میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

ڈی سی ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ‘ ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر رانا محبوب احمد‘ مینجر صنعت زار زبیر احمد ‘ ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر عدنان اشرف اور مینجر چلڈرن ہوم سمیرا اقبال و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔صوبا ئی وزیر سوشل ویلفیئر وبیت المال ‘ پاپولیشن ویلفیئر و انسانی حقوق فیصل مشتاق چودھری نے صنعت زار میں موجودکوکنگ‘ بیوٹیشن‘ کمپیوٹر کلاسز‘ ہینڈ کرافنٹس‘ ڈریس میکنگ‘ آرٹ اینڈ کرافٹ اور دیگر کلاسز کا جائزہ لیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا انہوںنے کہا کہ صنعت زار میں د ی جانے والی تمام تر فنی تعلیمات قابل تعریف ہیں اور یہاں تعلیم حاصل کرنے والی ہر خاتون کو مستقبل میں یقینًا فائدہ پہنچے گا۔

(جاری ہے)

صنعت زار گوجرانوالہ میں کام کرنے والوں سے متاثر ہوکرصوبائی وزیر نے ادارے میں پڑھانے والے تمام اساتذہ کو تعریفی سرٹیفیکیٹس دینے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ساتھ ادارے کے پرنسپل زبیراحمد سمیت کچھ اساتذہ کو ذاتی طورپر نقد انعام سے بھی نوازا گیا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ آنے والا دور ہنر مند لوگوں کا ہے اور ہر حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ہنرمند بنانے پر توجہ دے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں