لاہور،سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی کارروائی، گھر میں محبوس10افراد بازیاب،مقدمہ درج ،دوافراد گرفتار

جمعہ 3 اگست 2018 01:30

لاہور۔2 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے منشیات کے علاج وبحالی کے غیر قانونی مراکز کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز گھر کے اند ر بنی جیل میں محبوس 10افراد کو بازیاب کروا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے دوافراد کو گرفتار کر لیاہے جبکہ نام نہاد ڈاکٹرکی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی سربراہی میںضلعی انتظامیہ،پولیس اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ فیروزوالہ نے کرن پارک میں ایک گھر پر چھاپہ مارا ،جہاں پر 10افراد کو ایک کمرے کی جیل میںمحبوس پایاگیا۔ان کو روشن مستقبل آرگنائزیشن ،جس کو نام نہاد ڈاکٹر غلام کاظم چلاتا ہے ،کے نام سے کام کرنے ادارے کے تحت علاج کے لیے رکھاگیا تھا مگر ان پر بدترین وحشیانہ تشدداور برے ترین حالات میں رکھنے کے علاوہ کسی قسم کا علا ج نہیں کیاجاتاتھا۔

ان افراد کو مختلف بیماریاں بھی ہو چکی ہیں۔ان افراد کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال فیروزوالہ میں منتقل کر دیا گیا،جہاں پر طبی معائنے کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔ پولیس نے موقع پر موجود ملک رفیق اور فوزیہ نسیم کو گرفتار کر لیاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں