قومی اسمبلی کا اجلاس 15اگست کو ہرصورت بلانا ہوگا ، علی ظفر

وزیراعظم کے حلف اٹھاتے ہی نگراں حکومت سبکدوش ہوجائیگی،وزیراطلاعات

جمعہ 3 اگست 2018 21:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) نگراں وزیراطلاعات علی ظفر نے کہاہے کہ 15 اگست کو ہر صورت قومی اسمبلی کا اجلاس بلانا ہوگا،13 یا 14اگست کوقومی اسمبلی کااجلاس بلایاجاسکتاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق نگراں وزیراطلاعات علی ظفر کا کہناتھا کہ سب سے پہلے اسپیکر،ڈپٹی اسپیکراوربعدمیں وزیراعظم کاانتخاب ہوگا ، آزاد امیدواروں کواپنی پسندکی جماعت میں شمولیت کاوقت دیاجائیگا،وزیراعظم کے حلف اٹھاتے ہی نگراں حکومت سبکدوش ہوجائیگی، نومنتخب ارکان 10 روز کے اندرگوشواروں کی تفصیلات جمع کرائیں گے۔

الیکشن کمیشن انتخابی نتائج کا اعلان کرے گا۔انہوں نے کہاکہ پندرہ اگست کوہر صورت قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا تاہم ہوسکتا ہے کہ 13 یا 14اگست کو ہی قومی اسمبلی کااجلاس بلا لیا جائے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں