پنجاب میں ہماری حکومت بنے نہ بنے کوئی پرواہ نہیں مگر عوام کے مسائل اور تعمیروترقی کا سفر کسی حال میں نہیں رکے گا ، عامر اقبال سندھو/رانا مبشر اقبال

جمعہ 3 اگست 2018 21:34

رائے ونڈ آن لائن ) مسلم لیگی رہنماء چودھری عامر اقبال سندھوچیف کوآرڈی نیٹر ایم این اے رانا مبشر اقبال نے کہا کہ الیکشن میں عوام کی طرف سے ملنے والی بے پناہ محبت کو کبھی بھلا نہیں سکتا ،انہوں نے کہا کہ دھاندلی زدہ الیکشن کے دوران بھاری اکثریت سے کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ رانا مبشر اقبال کی جیت کارکنوں کے اتحاد اور محنت کی مرہون منت ہے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہماری حکومت بنے نہ بنے کوئی پرواہ نہیں مگر عوام کے مسائل اور تعمیروترقی کا سفر کسی حال میں نہیں رکے گا ،اپنے گھر کے عوام کو بے آسرا نہیں چھوڑیں گے ،حلقہ کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پہلے سے زیادہ کوشش کروں گا ،اور کرپشن سے جیتنے والی حکومت سے عوام کے حقوق چھین کر لائیں گے ،انہوں نے کہا کہ جس طرح گزشتہ دور میں حلقہ میں تاریخی منصوبے مکمل ہوئے ہیں ،اسی رفتار سے باقی کام بھی مکمل کروائیں گے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عارضی ثابت ہوگی ،انہوں نے کہا کہ عمران خان یوٹرن اور الزام تراشی کے عادی ہیں،انہوں نے بیرونی طاقتوں کے ذریعے جمہوری اقدار کا جنازہ نکال دیا ہے ،ہم حلف اٹھانے کے بعد سڑکوں پر نہیں اسمبلیوں میں احتجاج کریں گے ،ملک کو ایٹمی طاقت بنانے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا کریڈٹ نوازشریف سے کوئی نہیں چھین سکتا ،ہم مخالفت برائے مخالفت پر یقین نہیں رکھتے ،حکرانوں کے اچھے کاموں کی حمائت اور برے کی مخالفت کریں گے ،انہوں نے کہا کہ پنجاب کی دھرتی پر کرپٹ اور نیب زدہ قیادت کو لانے کی تیاریاں چل رہی ہیں ،جنہیں عوام کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں