پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائیوںکے خلاف کارروائی جاری

8علا ج گاہوں پر چھاپے ،80عطائیوںکے کاروبار سربمہر

جمعہ 3 اگست 2018 21:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے عطا ئیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران گزشتہ روز80عطائیوں کے کاروبارسر بمہرکر دیئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیشن کی ٹیموں نے فیصل آباد، اٹک، گوجرانوالہ، ساہیوال، خانیوال،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور،جھنگ اور سرگودھا میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی گئی۔ ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میںریکارڈ کے مطابق 228علاج گاہوںپرچھاپے مارے اور80عطائیت کے مراکزکو بندکر دیا گیا جبکہ 70عطائیوںنے دوسرے کاروبار شروع کر دیے ہیں۔سب سے زیادہ 17اڈے گجرانوالہ میں سربمہر کیے گئے، ڈی جی خان میں 15،خانیوال13، فیصل آباد12اور جھنگ میںآٹھ کاروبار بند کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں