لیسکو کے ترقی حاصل کرکے ٹرانسفر ہونے والے جنرل منیجرز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جمعہ 3 اگست 2018 21:46

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کا کہنا ہے کہ لیسکو کے قابل افسران کمپنی کا سرمایہ افتخار ہیں اور ہم ان کی کامیابی کے لئے ہمیشہ دعاگو رہیں گے۔ انہوں نے یہ بات حال ہی میں ترقی پانے اور ٹرانسفر ہونے والے جنرل منیجرز کے اعزاز میں دی گئی الوداعی تقریب کے دوران کہی۔

لیسکو ہیڈ کوارٹر میں آج جنرل منیجر محمد علی ڈوگر اور جنرل منیجر محسن رضا خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ جنرل منیجرکے عہدے پر ترقی پانے کے بعد محمد علی ڈوگر کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی جبکہ جنرل منیجر محسن رضا خان گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر محمد علی ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں اس کمپنی کا بہت دل سے شکرگزار ہوں جس نے ہمیشہ اپنے کام کرنے والوں کو عزت دی ہے اور ہم اس کے تہ دل سے مشکور ہیں۔

جنرل منیجر محسن رضا خان کا کہنا تھا کہ لیسکو ہماری پہچان ہے اور ہم نے اس کمپنی سے جو بھی تجربہ حاصل کیا ہے وہ ہم دوسری کمپنیوں مین بھی لے کر جائیں گے اور اس کمپنی کی بیسٹ پریکٹسز کو دوسری کمپنیوں میں بھی متعارف کروائیں گے۔لیسکو افسران کو دی گئی اس الوداعی تقریب میں جنرل منیجر آپریشن،چوہدری انور ،جنرل منیجر ٹیکنیکل خالد سعید اختر،ڈائریکٹر ایچ آر آضیہ شعیب، عاصم رضا، سی ایس ڈی مجاہد سعید رانا، چیف انجینئر محمد ناصر، چیف انجینئر چوہدری امین،سی ایف او امتیاز احمد جگری نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں