تحریک انصاف کی کامیابی پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، راناعبدالسمیع

جمعہ 3 اگست 2018 21:49

لاہور۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما راناعبدالسمیع نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے، عمران خان کی کامیابی پر جتنا وا ویلا بھارت کررہا ہے اس سے زیادہ وا ویلا پاکستان میںشکست خوردہ عناصر کررہے ہیں،یہ 1977 ء نہیں 2018 ء ہے، اب تو نہ ملک میں کوئی تحریک چلے گی اور نہ ہی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کوئی سازش کامیاب ہوگی ،اپنے جاری کردہ بیان میںانہوںنے کہاکہ عمران خان کے قوم سے خطاب کے بعد ان کے سیاسی مخالفین میں تھرتھلی مچ گئی ہے، اب یہ لوگ ممکنہ احتساب سے بچنے کیلئے کوئی نیا کھیل اور مزاحیہ کردارادا کررہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں