عوام پاکستانی جھنڈے کے تقدس کو برقرار رکھیں، ڈی سی لاہور

جمعہ 3 اگست 2018 21:49

لاہور۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء)ڈی سی لاہورکیپٹن(ر) انوارالحق نے 14اگست کی تیاریوں اور پاکستا نی جھنڈے کے احترام کے تقدس کے حوالے سے ہدایات جاری کر دیں،انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کواپنی حدود میں پاکستانی جھنڈے کے رنگ و ڈیزائن کی جھنڈیوں کی فروخت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے، ڈی سی نے کہا کہ کسی بھی تصویر والے پاکستانی جھنڈے اور جھنڈیوں کی فروخت نہ ہونے دیںاور اے سی حضرات تمام بڑی مارکیٹوں میں جھنڈے اور جھنڈیاں فروخت کرنے والی دکانوں کو چیک کریں ،ڈی سی نے کہا کہ ایسے جھنڈے جن کا رنگ و ڈیزائن پاکستانی جھنڈے کے مطابق نہ ہو اِن کو ضبط کیا جائے،انہوں نے کہا کہ عوام پاکستانی جھنڈے کے تقدس کو برقرار رکھیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں