ہائیکورٹ کاسرکاری ہسپتالوں کے اطراف میں تجاوزات کو فوری ختم کرنے کا حکم

جمعہ 3 اگست 2018 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سرکاری ہسپتالوں کے اطراف میں تجاوزات کو فوری ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضلعی حکومت سے عملدرآمد کی رپورٹ ایک ہفتے میں طلب کرلی۔ ہائیکورٹ میں سرکاری ہسپتالوں کے ارد گرد تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ میوہسپتال کے اطراف میں تجاوزات کی بھرمار ہے جس سے مریضوں اور ان کے لواحقین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

درخواست گزار نے عدالت میں اس بات کی نشاندہی بھی کی کہ بعض افراد نے سڑک پر ہی دکانیں کھول رکھی ہیں۔ جس کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہوتا ہے اور ایمو لینسز ٹریفک میں پھنس جاتی ہیں۔ عدالت نے دائر درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے ڈی سی لاہور کو میو ہسپتال کے ارد گرد قائم تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیدیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں