سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنیوالی بزرگ خاتون بیہوش ہو گئی

جمعہ 3 اگست 2018 22:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2018ء) سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے والی بزرگ خاتون بیہوش ہو گئی جنہیںریسکیو1122 کی جانب سے ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔احتجاج کرنے والی بزرگ خاتون کا موقف ہے کہ ان کے بیٹے کو مخالفین کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

خاتون کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے انہیںسیکیورٹی فراہم کی گئی تھی جو کہ اب واپس لے لی گئی ہے۔اس لیے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار اس معاملے پر نظر ثانی کرکے انہیںسکیورٹی فراہم کریں۔احتجاج کے دوران بزرگ خاتون بیہوش ہو گئی جنہیں ریسکیو 1122کی جانب سے فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں