عوام کی طرف سے مسترد جماعتیں ، الزامات کی بجائے حقائق تسلیم کریں ، فائزہ نقوی

جمعہ 3 اگست 2018 23:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2018ء) جمعیت علما پاکستان نیازی خواتین کی مرکزی صدر سیدہ فائزہ نقوی نے کہا ہے کہ25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے شفاف انعقاد پر پوری قوم مطمئن ہے۔عوام نے جن جماعتوں کو مسترد کردیا ہے ، انہیں حقائق تسلیم کرلینے چاہیں۔ اداروں پر الزامات سے دشمن کا ایجنڈا پورا نہ کریں۔ الیکشن کمشن کی مدد کے لئے نگران حکومت اور فوج کی خدمات قابل تعریف ہیں۔

ماضی میں اقتدار میں رہنے والی جماعتوں نے قوم اور ملک کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ یہی جماعتیں لوڈ شیڈنگ، مہنگائی اور بیروزگاری کی ذمہ دار ہیں۔ انہیں الزامات عائد کرنے کی بجائے،اپنے ادوار اقتدار کا حساب دینا چاہیے۔ جے یو پی نیازی خواتین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپی یونین اور دولت مشترکہ کے مبصرین کی طرف سے انتخابات میں بہتر انتظامات کی تعریف گئی ہے۔

(جاری ہے)

فوجی، الیکشن کمشن اور نگران حکومت نے قابل فخر شفافیت سے انتخابات کے انعقاد کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ اس حوالے سے عالمی اداروں کاانتخابات میں شفافیت پراظہار اطمینان ہے کہ 2018 کے انتخابات 2013 سے بہتر تھے۔ یہ الیکشن کمشن اور قومی اداروں کوخراج تحسین ہے ،جس پر قوم فخر کرتی ہے۔ البتہ دہشت گرد کالعدم جماعتوں کے افراد کو انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اگر دہشت گردوں کو انتخابات کے لئے اہل قراردینا تھا تو نیشنل ایکشن پلان کے تحت رد الفساد اور ضرب عضب آپریشن کا کیا فائدہ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں