ملک و قوم کی تعمیر و ترقی تعلیم و تربیت کے فروغ سے ہی ممکن ہے ۔ عبدالعزیز عابد

جمعہ 3 اگست 2018 23:53

لاہور۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2018ء) الخدمت فائونڈیشن لاہور کے زیر اہتمام چلنے والے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچیوں کی میٹرک کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی اور شاندار نمبر حاصل کرنے پر صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد نے سکولز خورشید ماڈل ، ثریا اشفاق ماڈل اورفضل سکولز اور ان کے اساتذہ سمیت پوری ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی معاشرے میں تعلیم و تربیت کے فروغ سے ہی ممکن ہے۔

یہی طالبہ و طالبات ہی ملک و قوم کا اصل سرمایہ ہیں ان کو تعلیم جیسے زیور سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان نسل اپنی زندگی میں علم کی دنیا میں آگے بڑ ھ کے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔ انہو ں نے کہا کہ مستقبل کے معماروں کو معاشرتی برائیوں سے نکال کر کار آمد فرد بنانے کیلئے حکومت نے کوئی خاطر خوا ہ منصوبہ بندی اور کام نہیں کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

کسی بھی ملک و قوم کی اخلاقی اور معاشی ترقی کا راز تعلیم و تربیت اور روزگار کی فراہمی ہوتی ہے ۔ عبدالعزیز عابد نے مزید کہا کہ نئی بننے والی حکومت تعلیم کے حوالے سے مثبت پالیسیوں کو اپناتے ہوئے مستقبل کے معماروں کیلئے تعلیم و تربیت کے ساتھ روزگار کے موقع فراہم کرے اور اعلیٰ نمبروں سے میٹرک پاس کرنے والے طالبہ و طالبات کیلئے خصوصی وظائف کا اعلان کرے تاکہ وہ اپنی تعلیمی کو جاری رکھ سکیں ۔ الخدمت فائونڈیشن اپنے محدود وسائل سے اس اہم کام کو پورے لاہور میں انتہائی تندہی سے کر رہی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں