ملک کی سیاسی جماعتوں کا پا ر لیما نی فورم کو استعمال کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، عابد حسین صدیقی

ہفتہ 4 اگست 2018 18:54

لاہور۔4 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی جماعتوں کا پارلیمانی اور جمہوری فورم کو استعمال کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سیاسی جماعتیں جمہوریت کو کمزور کرنے کی بجائے مضبوط بنائیں، جمہوریت ہی بہترین نظام ہے ،یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی بقا ء کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی جمہوریت پرکوئی آنچ نہیں آنے دے گی، ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام تر تحفظات کے باوجود پیپلز پارٹی جمہوری عمل کا حصہ بنے گی اور پارلیمنٹ میں جا کر اپنا کردار ادا کرے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں