لاہور میں یوم آزادی کی تیاریاں جاری ، شہر کے روڈز اور اہم عمارتوں کو جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گا، ڈی سی لاہور

ہفتہ 4 اگست 2018 18:58

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں یوم آزادی کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں ،ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر کے روڈز اور اہم عمارتوں کو پاکستانی جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا جائے گا،میٹرو پولیٹن کارپوریشن شہر کے اہم چوکوں میں کیمپ لگائے گی جبکہ کیمپس میں ایل سی ڈیز اور سائونڈ کی مد د سے ملی نغمے چلائے جائیں گے، ایم سی ایل اور پی ایچ اے قذافی اسٹیڈیم میں میوزک نائٹ کرے گی، پی ایچ اے مینار پاکستان اور ریس کورس میں فائر ورکس کا بندوبست کرے گی، کلمہ چوک اور ماڈل ٹائون انڈر پاس کو سجایا جائے گا،سول ڈیفنس کا محکمہ شہرکے مختلف مقامات سے سائرن چلائے گا، ایم سی ایل مال روڈ ، جیل روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ میں پورٹریٹ اور پاکستانی جھنڈے لگائے گی، تمام سرکار ی سکولوں میں جھنڈئے لہرائے جائیں گے اورسکولوں میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریریں اور ملی نغموں کی تقریبات ہونگی، ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے کہا ہے کہ یوم آزادی پر قومی ہیروز اور تحریک پاکستان کے شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیل میں ٹریڈ یونین کے ساتھ مل کر سجاوٹ کریں،انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122اور محکمہ صحت 14اگست کے کے حوالے سے اپنا پلان تیار کریں۔ڈی سی لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیل میں 14اگست کی تیاریوں کی نگرانی کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں