قربانی کے جانوروں کو کانگو سے بچائو کیلئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر کیمپ لگا دئیے گئے، ڈی سی لاہور

ہفتہ 4 اگست 2018 18:58

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) قربانی کے جانوروں کو کانگو سے بچائو کیلئے محکمہ لائیو سٹاک نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر 15کیمپ لگا دئیے، ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے سگیاں پل پر لگے لائیو سٹاک کیمپ کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وہاں پر قربانی کے جانوروں کو کانگو سے بچائو کا سپرے کر کے شہر میں داخل ہونے کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈی او لائیو سٹاک نے ڈی سی لاہور کو سائیڈ پر بریفنگ دی۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ لائیو سٹاک نے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر 15کانگو سپرے کرنے کے کیمپس لگائے ہیں۔ڈی سی لاہور نے سپرے کرنے کے عمل کا خود جائزہ لیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں