لاہور کے تمام شہری ایک فیملی کی طرح مل جل کر جشن آزادی منائیں جو پورے ملک کے لئے ایک مثال بن جائے‘آمنہ عمران خان

جشن آزادی کی تقریبات کیلئے مختلف محکموں‘ نجی اداروں اور تاجر تنظیموں کے درمیان قریبی رابطے کیلئے ایل ڈی اے آفس میں کنٹرو ل روم قائم

ہفتہ 4 اگست 2018 19:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نے یوم آزادی کی تقریبات شایان شان طریقے سے منانے اور اس سلسلے میں مختلف محکموں‘ نجی اداروں اور تاجر تنظیموں کے درمیان قریبی رابطے کے لئے ایل ڈی اے آفس میں کنٹرو ل روم قائم کر دیا ہے اور انتظامات بروقت مکمل کرنے کے لئے 14اگست تک افسران اور عملے کی چھٹیوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔

گزشتہ روز یوم آزادی کی تقریبات کے انتظامات کے سلسلے میں ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس جوہر ٹائون میں لاہور چیمبر آف کامرس کے وفد اور ایم ایم عالم روڈ‘ گلبرگ ‘ گارڈن ٹائون اور جوہر ٹائون کی تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہوئے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے آمنہ عمران خان نے کہا ہے کہ لاہور کے تمام شہری ایک فیملی کی طرح مل جل کر جشن آزادی منائیں جو پورے ملک کے لئے ایک مثال بن جائی-پاکستان ہم سب کا ملک ہے اور بین الاقوامی سطح پر اس کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

تمام شہری جوش و خروش سے جشن آزادی کی تقریبات میں حصہ لے کر پاکستانیوں کے زندہ اور غیر ت مند قوم ہونے کا ثبوت دیں۔جشن آزادی کی تقریبات نئی نسل کو قیام پاکستان کے مقاصد سے آگاہ کرنے کا ذریعہ ہیں۔تاجر برادری اور نجی ادارے یوم آزادی کے موقع پر شہر کو سجانے ‘ مقامی سطح پر ملی نغموں کے مقابلے کروانے اور دیگر تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ملاقات کے لئے آنے والے تاجروں میں عرفان اقبال شیخ‘ایم ایم عالم روڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر میاں محمد سلیم اور دیگر تاجر رہنما شامل تھے جنہو ںنے یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کے سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا -اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے رانا عبدالشکور، چیف میٹرو پولیٹن پلانر شکیل انجم منہاس، چیف ٹاؤن پلانر سید ندیم اختر زیدی،چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں