پولیس اہلکاروں پر تشدد ،ندیم بارا سمیت 8 ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع

ہفتہ 4 اگست 2018 20:18

پولیس اہلکاروں پر تشدد ،ندیم بارا سمیت 8 ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے فائرنگ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے کے مقدمہ میں ملوث پاکستان تحریک انصاف کے نومنتخب ایم پی اے ملک ندیم بارا سمیت 8 ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں تین روز کی توسیع کر دی ہے اور ملزموں کو دوبارہ 6 اگست کو پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، مقدمہ کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزموں سے ابھی مزید تحقیقات کنی ہے لہٰذا مزید 14 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے جبکہ ملزموں کے وکیل نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے بلاجواز مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل کیں اور ملزموں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدالت نے فریقین کا موقف سننے کے بعد ندیم بارا سمیت 8 ملزموں کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی، ملزموں کے خلاف تھانہ ہنجروال پولیس نے مقدمہ درج کیا کہ ملک ندیم بارا کی الیکشن میں کامیابی کی خوشی پر ملزموں نے فائرنگ کی پولیس اہلکاروں کے منع کرنے پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں