سکولوں کو نذر آتش کرنا تعلیم دشمنی ہی نہیں ملک دشمنی بھی ہے ‘فرید احمد پراچہ

ہفتہ 4 اگست 2018 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے گلگت بلتستان کے مختلف مقامات چلاس ، دیامر ، گلی بالا ، گلی پائیں وغیرہ میں شرپسندوں کی طرف سے بچیوں کے بارہ تعلیمی اداروں کو نذر آتش کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ تعلیم دشمنی ہی نہیں ملک دشمنی بھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کل بھوشن نیٹ ورک ابھی تک سرگرم عمل ہے اور ان کی طرف سے انتخابات کے دوران دہشتگردی کے بڑے بڑے واقعات میں تین سو سے زائد قیمتی جانوں کا نقصان ہوچکاہے ۔

انہوں نے گلگت بلتستان اور شمالی و قبائلی علاقہ جات سے تعلیمی اداروں کے تحفظ کے لیے خصوصی اقدامات کا مطالبہ کیاہے اور کہاہے کہ ماضی کی حکومتیں ، موجودہ نگران حکومتیں یا آنے والی حکومتیں ،وہ سب دہشتگردی کے خاتمہ کے ایجنڈے پر ملک و قوم اور آئین پاکستان کے سامنے جوابدہ ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں