جماعت اسلامی ملک میں جمہوری رویوں ،جمہوریت کے فروغ ،استحکام کیلئے کوشاں ہے‘راشد نسیم

ہفتہ 4 اگست 2018 22:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2018ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے کہاہے کہ جماعت اسلامی ملک میں جمہوری رویوں اور جمہوریت کے فروغ اور استحکام کے لیے کوشاں ہے ۔ 25 جولائی کے انتخابات پر تحفظات اور سوالات کے باوجود ہم چاہتے ہیںکہ پی ٹی آئی جن نعروں اور وعدوں کی بنیاد پر عوام کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے ، ان کو پورا کرنے کے لیے اسے حکومت کا موقع ملناچاہیے ۔

قوم دیکھ رہی ہے کہ مدینہ کی ریاست کی طرف پی ٹی آئی حکومت قدم بڑھاتی ہے یا ملک کو سیکولر ازم کی طرف لے کر جاتی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے جامع مسجد الاخوان کراچی میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ راشد نسیم نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی انقلاب کی جدوجہد کر رہی ہے اگر پی ٹی آئی اپنے وعدے پر عمل کرتی ہے اور ملک میں عدل وانصاف کے قیام ، کرپشن کے خاتمہ اور احتساب کے موثر نظام کے قیام کی طرف قدم بڑھاتی ہے تو جماعت اسلامی اس کا بھر پور ساتھ دے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی عا م آدمی کو درپیش مسائل و مشکلات کا خاتمہ چاہتی ہے ۔ عوام کو ریلیف دینے کے لیے جو بھی مثبت انداز میں کوشش کرے گا ، ہم اس کا ساتھ دیں گے ۔دریں اثنا راشد نسیم 5اگست کو بعد نماز مغرب مرکز اسلامی جمعیت طلبہ اچھرہ میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ سے خطاب کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں