ڈویثرنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر کا پاکستان ایکسپریس پر چھا پہ،ڈیوٹی سے غیرحاضر کنڈکٹر گارڈ کو معطل کر دیا

ہفتہ 4 اگست 2018 22:22

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) پاکستان ریلوے کے ڈویثرنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر نے کراچی سے راولپنڈی آنیوالی پاکستان ایکسپریس پر اچانک چھا پہ مار کرڈیوٹی سے غیرحاضر کنڈکٹر گارڈکو موقع پر معطل کر دیا،تفصیلات کے مطابق ڈویڑنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر لاہور ناصر نذیر نے کراچی سے راولپنڈی آنے والی پاکستان ایکسپریس ٹرین پر اچانک چھاپا مارا تو کنڈکٹر گارڈ محمد طالب ٹرین میں موجود نہیں تھا جبکہ ڈیوٹی روسٹر چیک کروانے پر معلوم ہوا کہ محمد طالب کنڈکٹر گارڈ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق پاکستان ایکسپریس ٹرین پر ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے۔

ڈیوٹی سے غفلت برتنے پر ڈویڑنل آفیسر نے سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مزکورہ کنڈکٹر گارڈ کو معطل کرکے اس کے خلاف شوکاز نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ڈی ٹی او ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرین سٹاف بلاواستہ مسافروں کی خدمت اور حفاظت کیلئے ما مور کیا جاتا ہے۔ جب سٹاف ہی ٹرین پر موجود نہیں ہو گا تو مسافروں کی خدمت اور حفاظت کیسے ممکن ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ کنڈکٹر گارڈکی ڈیوٹی تو خالصتا مسافروں کو دوران سفر اکاموڈیٹ کرنا ہوتا ہے،اس لیے اس کی غیر حاضری کسی صورت قبول نہیں۔ اس موقع پر تمام رننگ سٹاف کیلئے فرائض کی ادائیگی سے متعلق خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں جن کے مطابق ریلوے سٹاف کو ڈیوٹی کا پابند بنانے کے ساتھ ساتھ جذبہ خدمت انسانیت کی اہمیت پر زور دیا گیااور ساتھ ہی غفلت کے مرتکب دیگر اہلکاروں کو سخت سزا دینے کا مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں