لارڈ میئر لاہور کی زیر صدارت مویشی منڈیوں کے انتظامات کو بہتر کرنے کے حوالے سے اجلاس

ہفتہ 4 اگست 2018 22:22

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کی زیر صدارت ٹائون ہال میں مویشی منڈیوں کے انتظامات کو مزید بہتر کرنے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیف آفیسر مسعود محمود تمنا، ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا، ایم او (آر) محمد زبیر وٹو، ایم او (انفراسٹرکچر ) طارق آفندی اور بلدیہ عظمیٰ لاہور کے افسران نے شرکت کی۔ میئر لاہو رنے کہا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے مویشی منڈیوں میں واش رومز بنائیں جائیں۔ میئر لاہور نے مویشی منڈیوں میں ٹینٹ لگانے اور انتظامات کو پچھلے سال سے مزید بہتربنانے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں