پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی بر وقت کارروائی،ماں و نوزائیدہ بچے کی زندگیا ں بچالی گئیں،77عطائیوںکے اڈے سر بمہر

ہفتہ 4 اگست 2018 22:25

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2018ء) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیم نے گزشتہ روزبروقت کارروائی کرتے ہوئے عطائی کے کلینک سے ماں اورنوزائیدہ بچے کو سرکاری ہسپتال میںمنتقل کر کے ان کی زندگیاںبچالیں اور مرکزکو سر بمہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیم نے قائم بھروانہ تحصیل شورکوٹ میں واقع نوشاب کلینک اور الٹراسائونڈ سنٹر پر چھاپہ مارا ،جہاں پرلیب ٹیکنیشن موئیس نے سی سیکشن کیا ہو اتھا۔

ٹیم نے ماں اور نوزائیدہ بچے کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال شورکوٹ میں منتقل کروایا،جس سے دونوں کی زندگیاں بچ گئیں۔موئیس خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے اپنے کلینک پر آپریشن کر تاتھا جبکہ وہ صرف لیب ٹیکنیشن ہے اور اس نے ہومیو پیتھک ڈاکٹر کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مختلف شہروں میں عطائیوں کے خلاف جاری کارروائی کے دوران 77عطائیوں کے اڈے سیل کر دیے ،کمیشن کی ٹیموں نے فیصل آباد،اٹک،گجرانوالہ،پاکپتن،خانیوال،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور،جھنگ اور سرگودھا میں انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی، ٹیموں نے ان شہروں کے مختلف علاقوں میںریکارڈ کے مطابق225علاج گاہوںپرچھاپے مارے اور77عطایت کے مراکزکو بندکر دیا گیا جبکہ 62عطائیوںنے کاروباربند کر دیے ہیں۔

سب سے زیادہ ڈی جی خان اورجھنگ ہر ایک میں 14اڈے سیل کیے گئے، فیصل آباد12، خانیوال11اوراٹک میںنوکاروبار بند کیے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں