1480 ہیڈ ماسٹر،ہیڈمسٹریس، ڈپٹی ڈی اوز اور سبجیکٹ سپیشلسٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ

اتوار 5 اگست 2018 13:10

لاہور۔5 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) محکمہ تعلیم نے 1480ہیڈ ماسٹر،ہیڈمسٹریس، سینئرہیڈماسٹرز،ہیڈ مسٹریس،ڈپٹی ڈی اوز اور سبجیکٹ سپیشلسٹ ،سینئرسبجیکٹ سپیشلسٹ بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا،سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے نئی بھرتیوں کی ریکوزیشن پنجاب پبلک سروس کمیشن کو بھجوادی۔سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذرائع نے اے پی پی کوبتایا کہ گریڈ17میں 225مرداور249خواتین ہیڈ ماسٹرز/ہیڈمسٹریس جبکہ گریڈ18میں108مرداور95خواتین سینئر ہیڈ ماسٹرز/ہیڈ مسٹریس اور ڈپٹی ڈی ای اوزبھرتی کئے جائیں گے۔

انہوںبتایا کہ گریڈ17میں 264مرداور272خواتین سبجیکٹ سپیشلسٹ جبکہ گریڈ18میں 116مرداور189خواتین سینئرسبجیکٹ سپیشلسٹ بھرتی ہونگی،ریکروٹمنٹ کیلئے ریکوزیشن سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب پبلک سروس کمیشن کوارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گریڈ17 اورگریڈ18میں سینئر ہیڈماسٹر/ہیڈ مسٹریس،ڈپٹی ڈی ای اوز اورسینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ کی خالی آسامیوں پربھرتیوں کیلئے ان سروس کیساتھ فریش امیدواربھی درخواست جمع کروا سکتے ہیں،مذکورہ آسامیوںپر درخواست جمع کروانے والے امیدواروں کیلئے عمر کی حد35سال رکھی گئی ہے۔

قبل ازیں ہیڈ ماسٹر،ہیڈمسٹریس، سینئرہیڈماسٹرز،ہیڈ مسٹریس،ڈپٹی ڈی اوز اور سبجیکٹ سپیشلسٹ ،سینئرسبجیکٹ سپیشلسٹ بھرتی کرنے کیلئے ریکوزیشن پی پی ایس سی کو بھجوائی گئی تھی لیکن کچھ ا عتراضات کی وجہ سے سمری سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو واپس بھیج دی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں