عمران خان پنجاب کے لئے بہترین ٹیم تشکیل دیں گے،ڈاکٹر مراد راس

اتوار 5 اگست 2018 16:20

لاہور۔5 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ عمران خان پنجاب کے لئے بہترین ٹیم تشکیل دیں گے کیونکہ گزشتہ ایک دہائی سے پنجاب میں اداروں کو تباہ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے ،عمران خان پنجاب کا وزیر اعلیٰ اُس کو لانے کے خواہاں ہے جو عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اداروں کو بھی مضبوط بنائیں تاکہ ہر ادارہ اپنی ذمہ داریاں نبھائے اداروں کے کرنے کے کام وزیر اعلیٰ کو نہ کرنا پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس کو سیاست سے پاک کیا جائے گا کیونکہ پنجاب میں مسائل کی زیادہ تر وجوہات تھانہ کلچر ہے ،اس کو درست کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں