عمران خان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے، سعدیہ سہیل رانا

اتوار 5 اگست 2018 16:20

لاہور۔5 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی ہنماء سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے، انہیں تنہا کرنے والے اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، عمران خان نے جس طرح اکیلے بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کیا، اسی طرح حکومت بھی کامیابی سے کریں گے اور عوام کی توقعات پر پورا اُتریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف پر بھرپور اعتما د کا اظہار کیا ہے اور ہم عوام کی بنیادی ضروریات کے حل کے ساتھ ساتھ تحریک انصاف قومی اور عالمی سطح پر پاکستان کا نام اُجاگر کرے گی۔انہوں نے مزئد کہا کہ تحریک انصاف عوام کے ساتھ کیا گیا ملکی ترقی و خوشحالی، روزگار اور گھروں کی فراہمی سمیت ہر وعدہ پورا کرے گی، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کے ابھری ہے اور اس کا سارا کریڈٹ عوام کو جاتا ہے، عمران خان کے کرپشن کے خلاف موقف کو پوری قوم نے سراہا ہے، ملک کو کرپشن سے نجات دلا کر عوام کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں