قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کے مسیحی مسلم نمائندگان کا مشترکہ اجلاس

ملک بھر میں جشن آزادی شان و شوکت کے ساتھ منانے کا فیصلہ

اتوار 5 اگست 2018 18:10

لاہور۔5 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2018ء) قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ کاتھولک بشپس کانفرنس پاکستان کے مسیحی مسلم نمائندگان کا ایک مشترکہ اجلاس سینٹ میری چرچ گلبرگ لاہور میں منعقد ہوا۔ جس میں کمیشن کے جنرل سیکریٹری فادر فرانسس ندیم، مولانا محمد عاصم مخدوم، حافظ نعمان حامد، ڈ ا کٹر بدر منیر، مولانا قاری احمد شکیل صدیقی ، اور مولانا آفتاب حسین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ رواں ماہ قومی کمیشن برائے بین المذاہب مکالمہ ( کاتھولک بشپس کانفرنس پاکستان ) کی جاری مہم برائے زیتون شجرکاری کے سلسلہ میں امن کے پودے لگائے جائیں گے، قائدین نے کمیشن کے تمام اراکین کوہدایت کی ہے کہ وہ ملک بھر میں ضلعی اور تحصیل کی سطح پر شجر کاری مہم کا اہتمام کریں،اور یہ مہم 31اگست تک جاری رہے گی،علاوہ ازیں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 10 اگست کوسابق صدر پاپائی کونسل برائے بین المذاہب مکالمہ ویٹکن روم کارڈینل جین توران کی وفات پران کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا جائے گا اور 13 اگست کو یومِ آزادی کے سلسلہ میں گلبرگ میں امن مارچ منعقد کیا جائے گا جس میں تمام مذاہب کے رہنما شرکت کریں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں